Latest National, International, Sports & Business News

کراچی بدامنی کیس، ڈی جی رینجرز سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے

کراچی بدامنی و عمل درآمد کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ڈی جی رینجرز کی طلبی پر ڈی جی رینجرز رضوان اختر سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے۔ اس سے قبل میجر جنرل رضوان اختر کی غیر حاضری پر پانچ رکنی بینچ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت میں عدالت نے…

وزیراعلیٰ پنجاب کا حافظ آباد میں (ن) لیگ کی ریلی میں فائرنگ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس کے بعد حافظ آباد میں مسلم لیگ نون کے ایم این اے شاہد حسین بھٹی کی ریلی میں فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ حافظ آباد: حلقہ این اے 103 سے مسلم لیگ نواز کے نومنتخب ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے…

معافی تب مانگوں جب کوئی غلطی کی ہو:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ سے کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔ دیکھیں آج عدالت میں کیا ہوتا ہے۔ توہین عدالت کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو. اسلام آباد: سپریم کورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں…

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ، 6 افراد قتل، 2 زخمی

کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف علاقوں میں 6 افراد کو بے دردی سے قتل اور 2 کو زخمی کر دیا گیا۔ کراچی: کراچی میں امن وامان کا قیام ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ ہر روز کا آغاز بیگناہ شہریوں کی زندگیوں کے چراغ گُل ہونے سے ہوتا ہے۔…

وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دی گئی سفارشات سمیت اٹھارہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ اسلام آباد: کابینہ اجلاس میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے وزارت داخلہ کی سفارشات کی…

متنازعہ موضوع کے باعث فلم ’’مدراس کیفے‘‘ کی برطانیہ اور کینیڈا میں نمائش روک دی گئی

تامل گروپوں کے احتجاج کے باعث جان ابراہم کی فلم ’’مدراس کیفے‘‘ کی برطانیہ اور کینیڈا کے مختلف سینما گھروں میں نمائش روک دی گئی جب کہ فلم کو بھارتی شہر چنائے میں بھی نمائش کے لئے پیش نہیں کیا گیا۔ تامل گروپوں کی جانب سے برطانیہ کے مختلف…

پہلے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی

ہرارے: ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 15 سال بعد ون ڈے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ…

ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے 2 معاہدوں کی سمری کابینہ کو منظوری کیلئے بھجوا دی گئی

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے 2 معاہدوں کی منظوری کے لئے سمری کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں سمری پر غور…

کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف سندھ تاجر اتحاد کی غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی

کراچی: کراچی میں بدامنی اور بھتہ مافیا کی بڑھتی کارروائیوں کے پیش نظر سندھ تاجر اتحاد نے شہر میں غیر معینہ مدت اور پاکستان بھر میں ایک روزہ ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران تاجر تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا تھا…

بھارتی جارحیت سے خطے میں ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے خطے میں ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ بھارتی فائرنگ اور گولہ…