لالو پرساد یادیو سیاست سے باز نہ آئے؛ جیل میں بھی سیاست شروع کردی

گزشتہ روز چارہ اسکینڈل کیس میں عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا پانے کے بعد جیل میں قید سابق وزیر ریلوے اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادیو اب اپنے ساتھی قیدیوں کو سیاست کا مضمون پڑھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رانچی کی برسا منڈا جیل میں قید لالو پرساد کو اس کام کے عوض روزانہ 25 روپے دیئے جائیں گے، جیل انچارج وریندرا کمار سنگھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کیونکہ لالو پرساد کی عمر زیادہ ہے اور ان کی صحت بھی خراب رہتی ہے اس لئے ہم ان سے زیادہ محنت طلب کام نہیں لے سکتے جس کے باعث ہم نے ان سے درخواست کی وہ قیدیوں کو سیاست کے مضمون پڑھائیں۔ واضح رہے کہ لالو پرساد یادیو نے پالیٹیکل سائنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ اپنی وزارت کے دور میں بھی بھارت کی متعدد یونیورسٹیوں میں لیکچر دے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.