کوئٹہ،نامعلوم افراد نےغیرسرکاری تنظیم کےڈائریکٹرکواغواکرلیا

کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کے ڈائریکٹر کو نامعلوم افراد نے اغواء کرليا۔ ڈائریکٹر نور محمد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ جرمن تنظیم پارٹنر ایڈ انٹر نیشنل کے سندھ بلوچستان کے پروگرام ڈائریکٹر نور محمد کو جمعہ کی صبح نامعلوم افراد نے ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا۔ علاقہ مکینوں نے تنظیم کے دفتر ميں واقعہ کی اطلاع پہنچائی جس کے بعد پولیس کو مطلع کيا گيا۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرليے۔ نور محمد کے ساتھی کا کہنا ہے کہ وہ ڈرائيور کی چھٹی کے سبب دو دن سے گاڑی خود چلارہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نور محمد کے اغواء کی اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ڈائریکٹر نور محمد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے ہے اور وہ ہزارہ ٹاون کے رہائشی ہیں۔ کوئٹہ سے ڈاکٹر مناف ترین کو اغواء کا معما اب تک حل نہ ہو سکا ہے اور اب غیر سرکاری تنظیم کے ڈائریکٹر کے اغواء نے پوليس کی کارکردگی پر پھر سوال اٹھاديے ہيں۔

تبصرے بند ہیں.