Latest National, International, Sports & Business News

سلامتی كونسل اگلے ہفتے ہی شام کےکیمیائی ہتھیاروں کےخلاف قرار داد منظور کرے، جان کیری

امریكی وزیر خارجہ جان كیری نے كہا ہے كہ شام كے كیمیائی ہتھیاروں كے معاملے كو اب زیادہ طول نہ دیا جائے, سلامتی كونسل اگلے ہفتے ہی شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کی قرارداد منظور كرے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریكی…

سابق آرمی چیف نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کئے، بھارتی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ

بھارتی فوج کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے خفیہ فنڈ سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کئے۔ بھارتی فوج کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ…

سابق افغان رکن پارلیمنٹ نے طالبان میں شمولیت اختیار کر لی

افغانستان کے قانون ساز ادارے کے سابق رکن پارلیمنٹ قاضی عبد الحئی نے افغان طالبان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنےویڈیو بیان میں طالبان میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن پارلیمنٹ قاضی عبد الحئی کا کہنا ہے…

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل کیے گئےچھ ججزنے حلف اٹھا لیا

لاہور : ہائی کورٹ لاہور کے مستقل کیے گئے چھ ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عمر عطا ء بندیال نے نئے مستقل ججوں سے حلف لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی تقریب حلف برداری لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیف…

فیصل آباد،انصاف کی خواہش لیےعدالت جانیوالےماں بیٹا قتل

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں پیشی کیلئے عدالت جانے والے ماں اور بیٹا کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق نواحی گاؤں کھرڑیانوالہ کے رہائشی ماں اور بیٹا جمعہ کی علی الصبح پیشی کیلئے عدالت جا رہے تھے کہ گھات…

پشاور،اچینی بالا مسجد حملے کا مقدمہ سربند تھانے میں درج کرلیا گیا

پشاور: شہر کے نواحی علاقے اچینی بالا کی مسجد میں محفل میلاد کے دوران فائرنگ اور دستی بم کے حملوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پشاور میں مسجد پر حملے کا مقدمہ سربند تھانہ ميں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد چاليس تھی اور…

ممبئی حملہ کیس،جوڈیشل کمیشن اکیس ستمبر کو بھارت روانہ ہوگا

اسلام آباد : ممبئی حملہ کیس سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی بھارت روانگی کا شیڈول ایف آئی اے نے خصوصی عدالت میں آج جمعہ کے روز پیش کردیا گیا۔ ممبئی حملہ کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شیڈول انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش…

جسٹس مشیرعالم نے سپریم کورٹ کے نئے جج کا حلف اٹھا لیا

 جسٹس مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے نئے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمعہ کے روز ہوئی جس میں وکلاء اور جج صاحبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جسٹس…

دلیپ کمار کی جلد صحتیابی کے لئے پرستار دعا کریں، اہلیہ سائرہ بانو کی اپیل

ممبئی: برصغیر پاک و ہند کے لیجنڈ اداکاردلیپ کی اہلیہ سائرہ بانو نے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار رو بصحت ہیں تاہم انہیں مکمل صحت…

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2150 روپے اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 150 روپے اضافے کے بعد 54 ہزار 800 روپے ہوگئی. آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 65 ڈالر اضافے…