لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

طرابلس: لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب مشرقی علاقے وشطاطا کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں حملہ آور مشین گنوں سے لیس گاڑیوں کے ساتھ آئے اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ واضح رہے کہ لیبیا میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے وقت وشطاطا کا علاقہ سابق فوجی حکمران معمر قذافی کے حامیوں کے کنٹرول میں تھا۔

تبصرے بند ہیں.