Latest National, International, Sports & Business News

کراچی:پاپوش میں فائرنگ ، متحدہ کا یونٹ انچارج جاں بحق

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے پاپوش میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر کے باہر فائرنگ سے یونٹ انچارج جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر پر فائرنگ کردی جس سے متحدہ کے یونٹ انچارج عادل جاں بحق…

پیپلزپارٹی کی عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کوشکایات

اسلام آباد…پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پرالیکشن کمیشن میں شکایات جمع کرادی ہیں ، پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ عمران خان نوجوانوں کوگمراہ کررہے ہیں ، اُن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اُن کے جلسوں سے…

کراچی:بلال کالونی میں فائرنگ ، اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی میں رحمانیہ مسجد کے باہر نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد…

لاڑکانہ :مسافروین میں گیس سلینڈرکا دھماکا،4 افراد جھلس کر جاں بحق

لاڑکانہ …لاڑکانہ میں مسافرویگن کے اندر گیس سلینڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ لاڑکانہ میں گوٹھ بگٹی کے قریب قریب پیش آیا، جہاں لاڑکانہ سے نصیرآباد جانیوالی مسافر ویگن کے…

کراچی:نوگوایریا کیس،ایس پی اورایس ایچ او کو 6مئی کیلئے نوٹس جاری

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے نوگوایریاز سے متعلق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفا ق احمد کی توہین عدالت کی درخواست پر ایس پی اور ایس ایچ او لانڈھی کو چھ مئی کے لئے نوٹس جاری کردیا۔جسٹس فیصل عرب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مہاجر قومی موومنٹ کے…

پرنٹنگ کارپوریشن میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام جاری

کراچی… پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا کام فوج اور پولیس کی نگرانی میں جاری ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں تما م غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے جبکہ ملازمین کی سخت چیکنگ کے بعد انہیں اندر داخل…

سربجیت کی ہلاکت: جیل سپرنٹنڈنٹ اوردو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس معطل

لاہور…لاہور محکمہ داخلہ نے سربجیت سنگھ کی کوٹ لکھپت جیل میں ہلاکت پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق اور دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ ان تینوں افسران کو پہلے شوکاز نوٹس بھی دیئے گئے تھے جس کا وہ تسلی بخش جوان نہیں دے سکے…

ن لیگی رہنما بڑھکیں مارتے مارتے باہربھاگ جاتے ہیں ،منظور وٹو

قصور…پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین بڑھکیں تو بہت مار رہے ہیں مگر مشکل وقت میں آمر سے مک مکا کر کے باہر بھاگ گئے۔قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں منظور وٹو نے کہا کہ عوام کی خدمت کے بجائے…

ایف آ ئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کا ابتدائی پوسٹمارٹم مکمل

اسلام آباد… ایف آ ئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار کا ابتدائی پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، جسم پر زخموں کے 17 نشانات پائے گئے۔حتمی رپورٹ دو دن میں تیار ہو جائے گی۔پمز اسپتال کے چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے چودھری ذوالفقار کا پوسٹمارٹم کیا،میڈیکل…

64 فیصد پاکستانیوں کی مشرف کے کاغذات مسترد کرنے کی حمایت، سروے

کراچی …سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتخابات میں حصہ لینے کے عزم کے ساتھ پاکستان آئے مگر وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل قرار دے دیئے گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے وطن واپسی کے بعد ملک کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور…