بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستگی پر فخر ہے، سونم کپور

بھارتی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ بھارتی سنیما سے ان کی خاندانی وابستگی ان کیلئے باعث فخر ہے۔ 26 سالہ سونم کپور کے مطابق بالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہی نہیں بلکہ سب سے دلچسپ بھی ہے، سنیما سے وابستگی ان کے خون میں ہے اور وہ بالی ووڈ میوزک بہت پسند کرتی ہیں۔ سونم کپور کا کہنا ہے کہ جذبات ہی بالی ووڈ کی کامیابی کا راض ہیں اور بھارتی فلموں کی پہچان بھی۔ ان کی رائے میں دنیا بھر کے فلم میکرز بالی ووڈ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں لیکن جذبات کو جس طرح بالی ووڈ فلمز چھو سکتی ہیں اس کے مقابل آنا بہت مشکل ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.