Latest National, International, Sports & Business News

سربجیت کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر میرا دل خون کے آنسو رویا، وینا ملک

کولکتہ: وینا ملک نے کہا ہے کہ جب سربجیت سنگھ کو پاکستان کی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو ان کا دل خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گیا اوراس طرح کسی نہتے آدمی پر تشدد کرنا انتہائی غیر انسانی سلوک تھا۔ کولکتہ میں بات کرتے ہوئے وینا نے کہا…

ایبٹ آباد کیمپ، ٹیم کی فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری آگئی، کپتان

ایبٹ آباد: قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کھیل کا یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ پُرفضا مقام پر بھرپور لگن اور محنت سے ہفتہ بھر اکٹھے سرگرم رہنے کے بعد کھلاڑی ایک یونٹ میں ڈھل چکے، سخت ٹریننگ سے ٹیم کی فیلڈنگ اور فٹنس میں…

آسٹریلیا میں عمر گل کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب، مکمل صحتیابی کیلئے 2 ہفتے درکار

میلبورن: فاسٹ بولرعمر گل کا آسٹریلیا میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا تاہم مکمل صحت یابی کے لئے انہیں 2 ہفتے لگیں گے۔ 29 سالہ کرکٹر جنوبی افریقا کے دورے کے دوران دائیں گھٹنے میں تکلیف کے شکار ہوئے جس کے آپریشن کے لئے عمر گل 2 روز قبل…

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور کے ای ایس سی میں معاہدہ

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی جو حکومت سندھ اور اینگرو پاور جن کاجوائنٹ وینچر ہے کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے جس کی رو سے کے ای ایس سی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سے اس کے تھر…

ایشیائی بینک سندھ میں شہری سہولتوں کیلیے 9.91 کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں واٹرسپلائی میں بہتری، صحت وصفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سہولتوں کے لیے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی فراہمی کیلیے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔ اے ڈی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے…

سیاسی پارٹیاں معاشی ایجنڈے کو منشور کا حصہ بنائیں، فیڈریشن

کراچی: وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں معاشی ایجنڈے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے معاشی ترقی کے لیے راہ ہموارکریں۔ ملک میں بجلی، گیس بحران کوختم کرنے کے لیے بجلی پیدا کرنے والے…

نوجوانوں میں بیروزگاری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایل او

جنیوا: دنیا بھر میں 7کروڑ 30لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ میں کہی گئی۔ آئی ایل او کے مطابق عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار سست پڑنے…

ایس ای سی پی نے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دیدی

کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسلامی مالیاتی اداروں کی ضروریات اورلین دین سے متعلق شرعی اصولوں کی واضح تشریح کی اہمیت وضرورت کومدنظر رکھتے ہوئے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے نتیجے…

کراچی اسٹاک مارکیٹ، انڈیکس 19472 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا

کراچی: عام انتخابات کے بروقت انعقاد سے متعلق سرمایہ کاروں میں اعتماد اورانہیں انتخابات میں کوئی ایک سیاسی جماعت کی واضح اکثریت کی توقعات کے علاوہ انسٹی ٹیوشنز وغیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی خریداری دلچسپی، آئل، انرجی، فرٹیلائزر سمیت دیگر شعبوں…

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا علی حیدر گیلانی کے اغوا پر تشویش کا اظہار

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے…