آسٹریلیا میں عمر گل کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب، مکمل صحتیابی کیلئے 2 ہفتے درکار

میلبورن: فاسٹ بولرعمر گل کا آسٹریلیا میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا تاہم مکمل صحت یابی کے لئے انہیں 2 ہفتے لگیں گے۔ 29 سالہ کرکٹر جنوبی افریقا کے دورے کے دوران دائیں گھٹنے میں تکلیف کے شکار ہوئے جس کے آپریشن کے لئے عمر گل 2 روز قبل آسٹریلیا روانہ ہوئے جہاں ان کا آپریشن میلبورن میں آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ ینگ نے کیا جو اس سے قبل شعیب اختر اور سہیل تنویر کے آپریشن بھی کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر ینگ نے فاسٹ بولر کو ایک دن بعد ہلکی واک اور 2 ہفتے بعد ورزش کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ عمر گل کی گھٹنے کی تکلیف کے باعث ہی انہیں کراچی میں فاسٹ بولرز کے لئے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے منتخب کی گئی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.