Latest National, International, Sports & Business News

، رائل نیوز کی الیکشن میراتھن ٹرانسمیشن

سب سے پہلے،، سب سے بہتر،، رائل نیوز کی الیکشن میراتھن ٹرانسمیشن،، حقیقت پسندانہ تجزیے،، طنزو مزاح،، کون جیتا،، کون ہارا،، پاکستان کی سب سے بڑی الیکشن نشریات ، قوم کو لمحہ بہ لمحہ نتائج سے آگاہ کیا جائیگا،،عوام کا زبردست جوش و خروش

لداخ تنازعے کاحل سفارتی کامیابی ہے،خفیہ سمجھوتا نہیں، بھارت

نئی دہلی: بھارت نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ لداخ کے تنازعے پرکوئی بھی ڈیل اور سمجھوتا نہیںکیا گیا، سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔ کسی کی ہارجیت نہیں ہوئی، کوئی فوجی بنکر چین کے حوالے نہیں کیا، آئندہ ایسی کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔…

سابق اطالوی وزیرِاعظم سلویو برلسکونی کی قید کی سزا برقرار

روم: اطالوی عدالت نے سابق وزیرِاعظم سلویو برلسکونی کو دھوکا دہی کے جرم میں دی گئی 4 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلسکونی نے 2012 میں ایک عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں انہیں میڈیا کے…

پاکستان میں کسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے صرف شفاف انتخاب چاہتے ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخاب چاہتے ہیں اورامریکا پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ محکمہ خارجہ کے قائم مقام نائب ترجمان پیٹرک وینٹرل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے…

بنگلا دیش میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 17 روز بعد خاتون کو زندہ نکال لیا گیا

ڈھاکا: بنگلا دیش میں 24اپریل کو گرنے والی عمارت کے ملبے سے 17 روز بعد ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا جب کہ واقعے میں اب تک 1000سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عمارت کا مبلہ ہٹانے والی فوج کی امدادی ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ ملبے سے زندہ نکالے…

بالی وڈ میں مادھوری سے بہتر کوئی ڈانسر نہیں، کرن جوہر

ممبئی: بھارتی فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں مادھوری ڈکشٹ سے بہتر ڈانسر اور کوئی نہیں۔ مادھوری ڈکشٹ کو کوئین آف ڈانس قرار دیتے ہوئے بالی وڈ فلم میکر کرن جوہر نے کہا ہے کہ ان کے ڈانس کی بدولت ڈھیروں گانے امر ہو گئے ہیں۔ اپنے ایک…

پوجا گپتا آج سیف کیساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پوجا گپتا نئی فلم ’’گو گوا گون ‘‘میں آج سیف علی خان کے ساتھ جلوہ گرہونگی۔ 24 سالہ ماڈل پوجا گپتا نے 2007 میں ’’مس انڈیا‘‘کا تاج پہن کر اداکاری کا بھی فیصلہ کرلیا ۔پوجا گپتا نے ماڈلنگ شروع کی تو ان کی بے حد پذیرآئی…

معروف شاعر کیفی اعظمی کو بچھڑے 10 سال گزرگئے

ممبئی: اردو کے مشہور شاعر کیفی اعظمی کو ہم سے بچھڑے 10 سال گزر گئے، ان کے سریلےگیت آج بھی کانوں میں رس گھولتےہیں۔ فلمی دنیا کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار اختر حسین رضوی عرف کیفی اعظمی اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے، کیفی اعظمی نے…

بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے ادکار سنجے دت کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر تے ہوئے انہیں 16 مئی سے قبل خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپنے مؤکل کی سزا کے حوالے…

سیف علی کی فلم ’’گو گوا گون‘‘ پر کویت اورنیپال میں پابندی لگادی گئی

ممبئی: سیف علی خان کی فلم ’’گو گوا گون‘‘ پر کویت اور نیپال میں پابندی لگادی گئی ہے۔ کویت کی حکومت نے فلم کی ریلیز پرہی پابندی لگادی جب کہ نیپال کی حکومت کا کہنا تھا کہ اگر فلم ریلیز کی جائے گی تو اس کے 20 کے قریب ایسے سین کاٹ دیئے جائیں گے…