سابق اطالوی وزیرِاعظم سلویو برلسکونی کی قید کی سزا برقرار

روم: اطالوی عدالت نے سابق وزیرِاعظم سلویو برلسکونی کو دھوکا دہی کے جرم میں دی گئی 4 سال قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلسکونی نے 2012 میں ایک عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس میں انہیں میڈیا کے کاروبار میں ٹیکس فراڈ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کردی تھی تاہم عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے سلویو برلسکونی کی 4 سال جیل میں قید کی سزا برقرار رکھی۔

تبصرے بند ہیں.