بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کردی

ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے ادکار سنجے دت کی نظرثانی کی اپیل مسترد کر تے ہوئے انہیں 16 مئی سے قبل خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اپنے مؤکل کی سزا کے حوالے سے نظر ثانی کی در خواست دائر کی تھی جسےعدالت عظمیٰ نے مسترد کرتے ہو ئے سنجے دت کو 16 مئی سے قبل خود کو قانون کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 21 مارچ کو 5سال قید کی سزا سنائی تھی اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کے لئے 18اپریل تک کا وقت دیا تھا تاہم اس دوران سنجے دت نے عدالت سے اپیل کی کہ انہیں اپنی فلموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کے لئے مزید کچھ وقت دیا جائے جس پر انہیں مزید 30دن کی مہلت دے دی گئی تھی

تبصرے بند ہیں.