طالبان سے مذاکرات میں ریڈ لائنز عبور نہ کی جائیں، بھارتی وزیر خارجہ

بغداد: بھارت نے افغانستان کو خبردار کیا ہے کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوران عالمی برادری کی جانب سے کھینچی گئی ریڈ لائنز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بغداد کے دو روزہ دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ یقیناً امریکا افغانستان اور طالبان کے درمیان دوحہ میں ہونیوالے مذاکرات میں اپنا کردار ادا کررہا ہے تاہم حتمی طور پر مذاکرات افغانستان کی خود مختار حکومت اور افغان شہریوں کے درمیان ہونگے۔

تبصرے بند ہیں.