Latest National, International, Sports & Business News

درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر حملہ، 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور: درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ دریائے باڑہ کے قریب پتاؤ میلہ سورغر کے قریب 50 سے 60 دہشت گردوں…

ٹی سی پی نے 75 ہزار ٹن یوریا 309.9 ڈالر فی ٹن قیمت پر خرید لی

کراچی: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے مزید 75 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کا ٹینڈر سب سے کم بولی دینے والی پارٹی بلیو ڈی بیج ایف زیڈکو، یواے ای کو 309.90 ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت (سی اینڈ ایف) پر ایوارڈ کردیا۔ ٹی سی پی نے یہ ٹینڈر…

چینی کمپنی بجلی کے 4 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

اسلام آ باد: چین کی بجلی پیدا کرنے والی بڑی کمپنی چائنا پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں بجلی کے 4 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے چینی کمپنی سی پی آئی کے وائس پریزیڈنٹ ژینگ وانگ کی قیادت میں 15رکنی وفد نے سرمایہ…

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے خصوصی ٹرین چلانے کا مطالبہ

کراچی: پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے فریٹ ٹرینوں کی طرز پرخصوصی ٹرین چلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ جوائنٹ چیمبرکے ڈائریکٹر ضیاء الحق سرحدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے…

سونا500روپے سستا 52700 روپے تولہ ہوگیا

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے1322 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں…

کراچی اسٹاک مارکیٹ فروخت پر دباؤ، مزید30پوائنٹس گر گئے

کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد کاروباری صورتحال مندی کی لپیٹ میں رہی ۔ جس سے انڈیکس کی 23300 کی حد بھی گرگئی، 55 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید11 ارب 53 کروڑ51 لاکھ3 ہزار984…

آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے ریٹیل پرائس ٹیگنگ مسترد کر دی

کراچی: مقامی آٹو پارٹس مینوفیکچررز نے حالیہ بجٹ میں حکومت کی جانب سے مقامی آٹو پارٹس کی ریٹیلرز پرائس ٹیگنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیگنگ کی شرط کو مقامی مینوفیکچررز پر لاگو ہونا چاہیے۔ جبکہ آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسسریز مینوفیکچررز…

سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست دینے والے 100کے قریب افراد جرائم پیشہ نکلے، برطانیہ

لندن: برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے 100 کے قریب افراد اپنے اپنے ملک میں جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد نے برطانیہ کی شہریت اور…

جاپان میں پہاڑ کی چوٹی سرکرنے کیلئے جانےوالے 4 کوہ پیما ہلاک

ٹوکیو: وسطی جاپان میں حنوکیو چوٹی کو سر کرنے کے لئے جانے والے 9میں سے 4 کوہ پیما ہلاک ہو گئے جن میں سے 3 کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق حنوکیو چوٹی پر گزشتہ روز 9 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹرزکے…

سیف سے شادی ہوئی ہے تو کیا ہوا نہ روزہ رکھا ہے نہ رکھوں گی، کرینہ کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کہتی ہیں کہ رمضان کا مہینہ کبھی ان کی زندگی کا حصہ نہیں رہااس لئے سیف علی خان سے شادی کے باوجود انہوں نے ایک بھی روزہ نہیں رکھا اور نہ ہی رکھیں گی۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا…