جاپان میں پہاڑ کی چوٹی سرکرنے کیلئے جانےوالے 4 کوہ پیما ہلاک

ٹوکیو: وسطی جاپان میں حنوکیو چوٹی کو سر کرنے کے لئے جانے والے 9میں سے 4 کوہ پیما ہلاک ہو گئے جن میں سے 3 کی لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق حنوکیو چوٹی پر گزشتہ روز 9 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹرزکے ذریعے ریسکیوٹیمیں چوٹی پر پہنچیں تو انہیں 3 کوہ پیما جن کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا کی لاشیں مل گئیں ،چوتھے کو ہ پیما کی لاش بھی ریسکیو ٹیموں کو نظر آ چکی تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر کو مزید آگے لے جانا ممکن نہیں جب کہ چوٹی پر پھنسے بقیہ 5کوہ پیما خیریت سے تھے جنہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.