درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر حملہ، 8 دہشت گرد ہلاک

پشاور: درہ آدم خیل کے سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ دریائے باڑہ کے قریب پتاؤ میلہ سورغر کے قریب 50 سے 60 دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ابلن درہ اور درہ آدم خیل کی ناکہ بندی کر کے مزید نفری بھی طلب کر لی، فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

تبصرے بند ہیں.