Latest National, International, Sports & Business News

ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری اورسالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم نوازشریف

نیویارک: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مسلح امریکی ڈرون حملے نہ صرف پاکستان کی خود مختاری اورسالمیت کے خلاف ہیں بلکہ یہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم…

سپراسٹار فٹ بالر میسی کی ٹیکس فراڈ کیس میں ہسپانوی عدالت میں پیشی

بارسلونا: دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ارجنٹینا کے فٹ بالرلیونل میسی آج کل ٹیکس فراڈ کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، اسی سلسلے میں میسی اور ان کے والد آج عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔ میسی پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ…

افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے نیٹواجلاس برطانیہ میں ہوگا

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمیرون نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نیٹو اجلاس برطانیہ میں ہو گا جس میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمیرون نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ برطانیہ…

سعودی وزیر خارجہ کا شامی باغیوں کی فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ

نیویارک: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے شام میں طاقت کے توازن کو برابر کرنے کے لئے باغیوں کی فوجی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شہزادہ سعود الفیصل نے کہاکہ اگر شام کی مسلح اپوزیشن کی…

سوڈانی پولیس کی حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ، 50 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین پر فائرنگ کرکے 2 دن میں مزید 50 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور افریقن سینٹر فار جسٹس اینڈ پیس…

سابق بھارتی کرکٹرسدھو کا امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر بھوک ہڑتال کا اعلان

امرتسر: سابق بھارتی کرکٹر اوربی جے پی کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے امرتسرکے ترقیاتی فنڈز روکے جانے پر احتجاج کے طور پر تا مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ امرتسر کی ترقی کے لئے 160 کروڑ روپے مختص…

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک، درجنوں لا پتہ

جکارتہ: انڈو نیشیا کے جزیرے جاوا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں تقریبا 120 افراد سوار تھے جو انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے ضلع سوکا بومی کے…

شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکا، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دمشق: شام کے داارلحکومت کے شمال میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا دمشق سے 30 کلومیٹر دور شمال میں صدر بشار الاسد کے مخالفین کے قصبہ رانکس میں مسجد کے قریب کھڑی ایک…

اداکارہ ریما خان کا لاہور ایئرپورٹ پر قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہوگیا

لاہور: پاکستانی اداکارہ ریما خان کا امریکا سے واپسی پر علامہ اقبال انترنیشنل ایئرپورٹ پر قیمتی سامان سے بھرا بیگ گم ہوگیا۔ ریما خان کے منیجر کا کہنا ہے کہ ریما امریکا سے عزیز و اقارب اور رشتے داروں کےلئے قیمتی تحائف لائی تھیں جو اس بیگ میں…

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ ڈینگی بخار کے باعث تشویشناک حالت میں اسپتال داخل

ممبئی: بھارتی فلم نگری کے نئے ابھرتے ستارے رنویر سنگھ بھی ڈینگی کا شکار ہوگئے جنہیں شدید بخار کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دُرگا پور میں اپنی نئی فلم ”غنڈے“ کی شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ شدید بخار میں مبتلا ہوگئے…