سپراسٹار فٹ بالر میسی کی ٹیکس فراڈ کیس میں ہسپانوی عدالت میں پیشی

بارسلونا: دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ارجنٹینا کے فٹ بالرلیونل میسی آج کل ٹیکس فراڈ کیس میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، اسی سلسلے میں میسی اور ان کے والد آج عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔ میسی پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ مل کر 2006سے 2009 تک اپنی تصاویرکے اشتہا ری حقوق مختلف کمپنیوں کو فروخت کیے مگر ان پرغلط ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ میسی اور ان کے والدآج عدالت میں پیش بھی پیش ہو ئے جس کے دوران عدالت میں ان دونوں سے جرح کی گئی ۔ واضح رہے کہ اسپین کی حکومت 26 سالہ فٹ بالر اور ان کےوالد کے خلاف ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم 4بارفیفا کے سال کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز جیتنے والے لیونل میسی اور ان کے والد ان الزامات سے انکار کرتے ہیں، ہسپانوی قانون کے مطابق اگر میسی کے خلاف فراڈ کیس کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں قید کی سزا بھی سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.