شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکا، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دمشق: شام کے داارلحکومت کے شمال میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکا دمشق سے 30 کلومیٹر دور شمال میں صدر بشار الاسد کے مخالفین کے قصبہ رانکس میں مسجد کے قریب کھڑی ایک کار میں ہوا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاک اورزخمیوں کو ریسکیوٹیموں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

تبصرے بند ہیں.