افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے نیٹواجلاس برطانیہ میں ہوگا

لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمیرون نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نیٹو اجلاس برطانیہ میں ہو گا جس میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمیرون نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ برطانیہ 2014 میں نیٹو کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں 28 نیٹو ممالک افغانستان سے 87 ہزار نیٹو افواج کے انخلا کے حوالے سے لائحہ عمل طے کریں گے، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان میں جنگی فرائض سر انجام دینے والے بہادر نیٹو فوجیوں کی خدمات کو بھی سراہا جائے گا۔ نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ اجلاس کے ذریعے ایساف کے ایک مشن کی تکمیل ہو گی اور دوسرے کی ابتدا، دوسرا مشن افغانستان میں فوجی اور پولیس اہلکاروں کو تربیت فراہم کرنے پر مشتمل ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.