Latest National, International, Sports & Business News

بری امام مزار پر خودکش دھماکے کو 8 سال بیت گئے، عرس پر پابندی برقرار

اسلام آباد: اسلام آباد میں حضرت بری امام ؒکے مزارپر27 مئی 2005 کوہونیوالے خود کش بم حملے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکا اس وقت ہواتھا جب حضرت بری امام ؒکے سالانہ 5روزہ عرس کے آخری دن کی تقریبات جاری تھیں ،…

10 ہزار جاں نثار مل جائیں تو نیٹو سپلائی بند کرادیں، منور حسن

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر انہیں 10ہزار جانثار مل جائیں تو وہ آج ہی نیٹو سپلائی بند کرا سکتے ہیں۔ بندوق کی نوک سے شریعت نافذ ہو سکتی ہے نہ امن ممکن ہے، ملک میں شریعت کا نفاذ صرف انتخابات کے ذریعے ہی ہوسکتا…

بنوں: سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،ایک اہلکار جاں بحق، 8 شدید زخمی

میرزائل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکاہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں…

کرپشن نہ پہلے کبھی برداشت کی ،نہ ہی آئندہ کریں گے،شہبازشریف

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ کرپشن نہ پہلے کبھی برداشت کی ،نہ ہی آئندہ کریں گے،ہمارے ترقیاتی منصوبے شفافیت اور معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب…

کراچی:گلستان جوہرمیں 12 افراد کے قاتل ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا گیا، جبکہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے ،محمود آباد اور فرنٹئیر کالونی سے 14 افراد گرفتار ہیں۔ایس ایس پی اظفرمہیسر کے مطابق…

جنرل کیانی کو اہم دفاعی عہدہ دینے کیلئے مشاورت جاری ہے،امریکی اخبار

محمد رفیق مانگٹ…امریکی اخبار”وال اسٹریٹ جنرل“ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو آئندہ ماہ ریٹائر ہونے کے بعد اہم دفاعی عہدہ دینے کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ نواز حکومت جنرل کیانی کوریٹائرمنٹ کے بعد اہم…

سیالکوٹ:نشئی نے فائرنگ کرکے باپ اوربھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

سیالکوٹ میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں،واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بلال گوندل گروپ اور جبار گروپ کے درمیان پچھلے 10 سال سے…

لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

طرابلس: لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب مشرقی علاقے وشطاطا کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں حملہ آور مشین گنوں سے لیس…

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ ڈراپ

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ابتدائی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق مصباح الحق کو کپتان برقرار جب کہ محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراب کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی جانب سے اعلان…

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور: پاکستان نے ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک دلچست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا انڈر 19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف…