Latest National, International, Sports & Business News

سیالکوٹ:نشئی نے فائرنگ کرکے باپ اوربھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا

سیالکوٹ میں نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے باپ اور بھائی سمیت 6 افراد کو قتل کردیا، مرنے والوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں،واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں پیش آیا، پولیس کے مطابق بلال گوندل گروپ اور جبار گروپ کے درمیان پچھلے 10 سال سے…

لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پرمسلح افراد کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

طرابلس: لیبیا میں فوج کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب مشرقی علاقے وشطاطا کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں حملہ آور مشین گنوں سے لیس…

جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ ڈراپ

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ابتدائی طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق مصباح الحق کو کپتان برقرار جب کہ محمد حفیظ کو ٹیم سے ڈراب کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی جانب سے اعلان…

پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور: پاکستان نے ویسٹ ایشیا انڈر19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک دلچست مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا انڈر 19 رگبی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف…

وفاقی حکومت کا ریلوے کے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت نے ریلوے کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت ریلوے کو ایک…

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں فرضی افراد كو كروڑوں روپے كی جعلی ادائیگیوں كا انكشاف

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی میں فرضی افراد كو كروڑوں روپے كی جعلی ادائیگیوں كا انكشاف ہوا ہے جس پر چیف اكاؤنٹنٹ كی انكوائری رپورٹ دبا دی گئی اور ذمہ دار قرار دیئے گئے افسران اب تک عہدوں پر براجمان ہیں۔ سوئی ناردن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس…

امریکا نے معاشی بحران کے پیش نظر ایران اور شام پر پابندیوں کی نگرانی ختم کردی

واشنگٹن: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد معاشی بحران کے پیش نظر ایران اور شام پرپابندیوں کی نگرانی ختم کردی گئی۔ واشنگٹن میں ہفتہ وارانہ بریفنگ کےدوران وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاؤن کے باعث ایران، شام اور کئی دہشت گرد…

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی صوبے ننگرہار میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق امریکی فضائی حملہ گزشتہ رات صوبائی دارالحکومت جلال آباد سے چند کلومیٹر دور ساراچا کے مقام پر کیا گیا جس…

امریکی عدالت کا گوانتانوموبے جیل میں قید سوڈانی باشندے کو رہا کرنے کاحکم

میامی: امریکی عدالت سے 12 برس سے گوانتناموبے جیل میں قید سوڈانی باشندے کورہا کرنے کاحکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ریاست میامی کی وفاقی عدالت میں سرکاری وکیل نے جج کو تمام طبی رپورٹیں پیش کرتے ہوئے…

ماں بننے سے میرے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا، ايشوريہ رائے بچن

ممبئی: سابق مس ورلڈ ايشوريہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے ان کے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ايشوريہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ماں بننا سب سے خوبصورت تحفہ ہے، ماں كا رشتہ محبت اور…