Latest National, International, Sports & Business News

ایک ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 569 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے کاروباری ہفتے تیزی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو انہتر پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کراچی: () کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی تیزی چھائی رہی بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کاروباری…

بینکوں سے لئے گئے قرض کا حجم 4 گنا بڑھ گیا

بیرونی ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے پانچ برسوں کے دوران بینکوں سے لئے گئے قرضوں میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار نو میں دو سو تینتالیس ارب روپے کے قرضے لئے گئے جبکہ مالی سال 2010ء میں تین…

سری لنکا آسان حریف نہیں،انشاللہ ٹف ٹائم دیں گے:سعید اجمل

سری لنکا کے خلاف ہوم سریز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹر سعید اجمل لاہور سے دبئی روانہ ہو گئے ، کہتے ہیں سری لنکا آسان حریف نہیں،انشاللہ ٹف ٹائم دیں گے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ…

امریکا اور پاکستان کی لڑائی حماقت اور انتہائی خوفناک ہوگی،ڈینئل ایس مارکی

معروف امریکی مصنف اور محقق ڈینئل ایس مارکی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ امریکا اور پاکستان میں لڑائی نہ صرف حماقت بلکہ انتہائی خطر ناک اور خوفناک ہوگی۔ دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے تعاون کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ محقق اور مصنف ڈینئل ایس…

پنجاب :صنعتوں،سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند

پنجاب میں صنعتوں اور سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دی گئی ۔کھاد فیکٹریوں اور پاور پلانٹس کو بھی گیس نہیں ملے گی۔گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے جاری کردہ…

لاہور، موسم سرد ہوتے ہی مرغی کا گوشت، انڈے مہنگے

موسم سرد ہوتے ہی لاہور میں مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے ہو گئے۔ لاہور: () چند روز قبل مرغی کا گوشت ایک سو چالیس سے ایک سو پچاس روپے کلو تک فروخت ہو رہا تھا یہ نرخ اب بڑھ کر ایک سو اسی روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت…

شعیب ملک ،عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ

اکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی نے دورہ جنوبی افریقہ میں ان فٹ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو شامل کرنے پر تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔ لاہور: () قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پی سی بی عبوری انتظامیہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے…

راحت فتح علی خان نے اپنی دوست فلک سے شادی کرلی

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے قریبی دوست فلک سے خفیہ شادی کر لی۔ تقریب میں صرف قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ لاہور: () بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں کے گلوکار راحت فتح علی خان کی دوسری شادی کی خبر ان دنوں بھارتی میڈیا میں اِن ہے۔ گلوکار کے…

ٹی 20 ورلڈ کپ، عرب امارات کی 4 ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا

ی 20 ورلڈ کپ 2014کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت چار ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا۔ دبئی: () جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ نیپال، یو اے ای ، آئر لینڈ اور افغانستان بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی…

ایران یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا۔ ملک پر عائد پابندیاں ختم ہونے سے ایران کی معشیت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ تہران: () ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے…