ایران یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی نہیں روکے گا۔ ملک پر عائد پابندیاں ختم ہونے سے ایران کی معشیت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

تہران: () ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والا معاہدہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ معاہدے میں ان کی یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد ایران شفاف طریقے سے جوہری توانائی کے لئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے باعث ایران کی معیشت بہت سی مشکلات کا شکار تھی جن کے ختم ہونے کے بعد ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.