شوبز میں بغیر سفارش ترقی کرنا مشکل ہے، نیہا لاج

لاہور: ماڈل و اداکارہ نیہا لاج نے کہا ہے کہ اس ملک میں شوبز کے شعبہ میں بغیر سفارش کے ترقی کرنا بہت مشکل ہے۔ نیوٹیلنٹ کے لیے قدم قدم پر مشکلات ہیں لیکن میں نے عزم کیا تھاکہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوا کر ہی رہوں گی ۔ نیہا لاج نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ مشکل کام ہے مگر جس کام کو شوق سے کیا جائے اس میں کوئی مشکل نہیں آتی۔ انھوں نے کہا کہ میں متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں، میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ فلموں اور ڈراموں کے مقابلے میں ماڈلنگ کا شعبہ مشکل ہے۔

تبصرے بند ہیں.