شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے تیسری شادی کرلی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی۔ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔دونوں نے پوسٹ کے کیپشن میں “الحمداللہ” لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔شعیب ملک نے جو قرآنی آیت شیئر کی اس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ “اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں بنایا ہے”۔یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی۔شعیب ملک نے پہلی شادی 2002 میں عائشہ صدیقی نامی لڑکی سے کی تھی جس کا تعلق بھارت کے شہر حیدر آباد دکن سے تھا جبکہ دوسری شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں کی تھی جس میں سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔

تبصرے بند ہیں.