مذہب یا لباس پر کی جانے والی تنقید کی پرواہ نہیں کرتی، سارہ علی خان

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ان کے کام کے علاوہ کسی چیز پر تنقید کرے تو وہ اس کی پرواہ نہیں کرتیں۔حال ہی میں سارہ علی خان نے ووگ انڈیا کو انٹرویو دیا اور فیشن میگزین کیلئے بولڈ فوٹو شوٹ بھی کروایا جس کے بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔اس انٹرویو میں سارہ علی خان نے بتایا کہ رواں برس کے اختتام تک ان کی 3 فلمیں آئیں گی اور انہیں اُمید ہے کہ ان کے مداحوں کو یہ فلمیں ضرور پسند آئیں گی۔لباس اور مذہب کو لے کر کی جانے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ وہ کام کے علاوہ یعنی بولڈ لباس اور مذہب پر کی جانے والی تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جہاں ان کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے جس میں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو دل سے نہیں لگایا جاتا۔سارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایسی تنقید کو سنتی اور غور کرتی ہیں جو ان کے کام سے متعلق ہو۔ اگر لوگوں کو کام پسند نہ آئے تو وہ ضرور تنقید کر سکتے ہیں جس کو وہ اپنے لئے اصلاح سمجھتی ہیں تاہم کام سے ہٹ کر اگر کوئی ان پر تنقید کرے تو اس کا اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

تبصرے بند ہیں.