عنزیلا عباسی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل

کراچی: اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلا عباسی پیا گھر سدھار گئیں۔سوشل میڈیا پر عنزیلا عباسی کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔عنزیلا عباسی نے اپنے خاص دن کیلئے سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر نے بھی سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی۔عنزیلا عباسی نے اپنی شیندی پر والدہ اور دوستوں کے ساتھ رقص بھی کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔عنزیلا عباسی کی میں اداکارہ اشنا شاہ سمیت کئی شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔یاد رہے کہ عنزیلا عباسی کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہوئی ہے کچھ ماہ قبل اس جوڑی کی ڈھولکی امریکہ میں ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.