اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی۔اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ سمریز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، سٹینڈرڈ ٹائم (تشریحِ حوالہ جات) ترمیمی بل 2026، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں نظرثانی اور ماحول دوست طریقے سے بحری جہازوں میں موجود مضر مواد کے انتظام سے متعلق بل 2026 کی منظوری شامل ہے۔صدرِ مملکت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغۂ شجاعت دینے کی منظوری بھی دی، جنہوں نے PIMS میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر واحد زندہ بچنے والے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔
تبصرے بند ہیں.