دپیکا اتنی خوبصورت ہے، دیکھتے ہی لیلا بنانیکا ٹھان لیا، بھنسالی

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے دیپکا انتہائی خوبصورت ہیں اور انھوں نے اپنے زمانے کی معروف اداکارہ ویجنتی مالا کے بعد اتنی خوبصورتی کہیں نہیں دیکھی۔ ممبئی سے صحافی سوپریا سوگلے لکھتی ہیں کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم کی ’لیلا‘ یعنی دپیکا سے بیحد متاثر ہیں، بھنسالی نے اس فلم کے سلسلے میں دپیکا کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا ’وہ سادہ سا سوٹ پہنے ہوئے تھیں اور بیمار تھیں، انھوں نے کوئی میک اپ بھی نہیں کر رکھا تھا تاہم وہ اتنی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ میں بتا نہیں سکتا، میں نے ٹھان لیا کہ بس یہی ہے میری لیلا۔انھوں نے کہا کہ کاک ٹیل کی کامیابی سے دپیکا کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، رام لیلا میں انھوں نے جو کام کیا ہے وہ بیحد مؤثر ہے، میں بہت دنوں سے کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا لیکن بات کچھ بن نہیں پا رہی تھی، رام لیلا کے لیے ان سے تقریبا بات پکی ہو گئی تھی لیکن حالات کو یہ منظور نہیں تھا، کرینہ بہترین اداکارہ ہیں، امید ہے کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرونگا۔ بھنسالی کے مطابق دپیکا سادگی میں بھی قیامت لگ رہی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ سانوریا پر اسقدر تنقید ہوئی کہ میں ڈپریشن میں چلا گیا، پھر گزارش بھی ناکام رہی، میں زندگی کا لطف اٹھانا چاہتا تھا تو میں نے رام لیلا جیسی رنگین فلم بنائی۔

تبصرے بند ہیں.