لیڈی گاگا نے خلا میں گانا گانے کی پیشکش قبول کر لی

لیڈی گاگانے تصدیق کی ہے کہ وہ خلامیں فن کامظاہرہ کرنے والی پہلی فنکارہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پوپ فنکارہ لیڈی گاگانے ایک ہفت روزہ سے گفتگوکرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ2015میں ورجن گلیکٹک شپ میں ایک گاناگائے گی جو نیومیکسیکو میں زیرو Gکالونی فیسٹیول کا حصہ ہوگا۔ بروکلین کے نیوی یارڈمیں پرفارم کرنے کے بعدگاگانے کہا کہ میں نے خلائی سیاحت پرلے جانے والے اس شپ کاکوئی ٹکٹ نہیں خریدا، نہ ہی کسی نے مجھے ٹکٹ دیاتاہم مجھے خصوصی طورپر گانے کے لیے کہاگیا ہے۔ چنانچہ میں پہلی گلوکارہ کہلاؤں گی جس کاگانا خلامیں سناجائے گا۔ یہ زیرو Gکالونی کاخاص فیسٹیول ہوگا اورخلا کے لیے پہلی کمرشل فلائٹ کے روانہ ہونے کے 2ماہ بعدمیں بھی پرواز کرجاؤں گی۔ گاگاکا نیا البم آرٹ پوپ11 نومبرکو ریلیزکیا گیاہے۔

تبصرے بند ہیں.