پاپ اسٹار علی ظفر کی بالی ووڈ میں نئی فلم کا نام تبدیل

پاکستان کے معروف پاپ اسٹار اور اداکار علی ظفر کی بالی ووڈ میں نئی فلم ’’امن کی آشا‘‘ کا نام تبدیل کرنے کے بعد ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فلم کا میوزک ترتیب دیا ہے اور گیت بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم میں علی ظفر کے مدمقابل یامی گوتل ہیں جب کہ اس کے ہدایتکار ایشور نواس ہیں، فلم میں علی ظفرایک مسلمان لڑکے جب کہ یامی گوتم ہندو لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔فلم کی عکسبندی بھارت میں جاری ہے اوراس فلم کو آئندہ برس کے آغاز میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہے لیکن فلم کے نام ’’امن کی آشا‘‘ کو لے کر شدت پسند حلقوں کی طرف سے اعتراضات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی تھیں جس پر فلم کے ہدایتکار نے فلم کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ جب اس سلسلہ میں علی ظفرسے رابطہ کیاگیا توان سے رابطہ نہ ہو سکا۔

تبصرے بند ہیں.