بھارت: فیشن شو میں ماڈلز کے جلوے

لدھیانہ: بھارتی پنجاب میں فیشن شو میں ماڈلز نے خوبصورت شالوں کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ جنہیں دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے۔ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں خوبصورت اور رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خوبصورت گاوٴن اور شالیں حاضرین کے سامنے پیش کی گئیں۔ خوبصورت ماڈلز نے جدید ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے جنہیں دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے۔ فیشن شو میں بچوں اور مردوں کے لئے بھی شالوں اور گاوٴنز کی نمائش کی گئی۔ یہ رنگا رنگ فیشن شو پانچ روز تک جاری گا۔ اس فیشن شو کا مقصد انٹرنیشل بائرز کو بھارتی ملبوسات کی طرف مائل کرنا ہے۔ شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ جدید ملبوسات بہت جلد عام خریداروں کے لئے بازار میں پیش کردیئے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.