فرانس: 66 واں فلمی میلہ آج سجے گا

کانز: فرانس کے شہر کانز میں چھیاسٹھواں فلمی میلہ آج سجے گا، دنیا بھر سے بہترین فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی، نکول کڈمین اور ودیا بالن جیوری کے فرائض سنبھالنے فرانس پہنچ گئیں۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے میں دنیا بھر سے سیکڑوں فلمیں حاضرین کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ فیسٹیول کی انتظامیہ نے میلے میں شمولیت کی غرض سے بھیجی جانے والی فلموں میں سے بیس بہترین فلموں کا انتخاب کیا ہے۔ جنہیں خصوصی اہمیت کے ساتھ دیکھا جائے گا۔ دنیا بھر سے فلمی شخصیات فرانس کے شہر کانز پہنچ رہی ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول کی جیوری میں ہالی ووڈ کے بہترین ڈائریکٹر اسٹیفن سپیل برگ، آسکر ایوارڈ یافتہ چینی ہدایت کار آنگ لی، ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نکول کڈمین اور بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.