دوحہ:قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے امریکا ایران ہاٹ لائن انتہائی اہم ہے، ہاٹ لائن کا مقصد غلط معلومات اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، ضروری ہے کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کی ایران سے تصدیق کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر آبنائے ہرمز سےگزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، ایران نےکوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے اور ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا۔قطری وزیراعظم نے کہا کہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا، امید ہے 30 دن میں بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی، قطر چند ہفتوں میں ایل این جی پیداوار معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ایل این جی پیداوار معمول پرلانا ہرمز میں صورتحال معمول پر آنے سے مشروط ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.