Latest National, International, Sports & Business News

ممبئی پولیس کا عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا حکم

ممبئی پولیس نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو 7 دن میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہٰذا وہ اگلے 7 دن میں بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ویزے کی معیاد ختم ہونے پر 2 روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم نے بھی عدنان سمیع کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا اور فوری طور پر بھارت چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.