رام لیلا میں میرے اور دپیکا کے ’’بوس وکنار‘‘ کے مناظراس سے قبل کبھی نہیں دکھائے گئے ہوں گے،رنویرسنگھ

بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی نئی فلم ”رام لیلا“ میں دپیکا پڈیکون کے ساتھ فلمایا جانے والا رومانوی سین بالی ووڈ تاریخ کا بہترین رومانوی منظر ہے۔ بھارتی فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”رام لیلا“ میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈیکون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے، اپنے ایک انٹرو کے دوران رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ دپیکا اور انہوں نے فلم میں اپنے آپ کو بہترین جوڑی کے طور پر منوایا ہے، رنویر سنگھ نے کہاکہ وہ خود سوچتے ہیں کہ فلم میں دپیکا کے ساتھ ”بوس وکنار“ کا منظر فلمی تاریخ کا بہترین رومانوی منظر ہے اور انہیں امید ہے کہ انفرادیت کے باعث اس رومانوی منظر پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ فلم رام لیلا میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے باعث دپیکا پڈیکون اور رنویر سنگھ ایک مقدمے کا سامنا بھی کرچکے ہیں تاہم فلم میں بوس و کنار کے بالی ووڈ کے تاریخی مناظر کے انکشاف کے بعد انہیں بھارت میں کس طرح کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے بند ہیں.