Latest National, International, Sports & Business News

ممبئی پولیس کا زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف بالی ووڈ ستاروں سے مدد لینے کا فیصلہ

بھارتی پولیس ایک جانب خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑہتے واقعات کو بالی وڈ کو ذمہ دار قرار دیتی ہے وہیں عوام میں قائم اپنے منفی تاثر کوزائل اور جرائم کے خلاف بھی ان ہی کے تعاون کی طلب گار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے کمشنر ستیہ پال سنگھ نے بڑھتے ہوئے جرائم خصوصی طورپر خواتین کے ساتھ زیادتی اور ان کے استحصال کو روکنے کے لئے بالی ووڈ ستاروں سے ملاقات کی ہے، اس ملاقات میں اجے دیوگن، اکشے کمار، ہدایت کار آسوتوش گواریکر، مہیش بھٹ، راکیش روشن، جاوید اختر اور سبھاش گھئی جیسے نامور لوگ شامل تھے، ملاقات کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ عوام کو جرائم اور خواتین کے ساتھ روا رکھے جانے والے استحصالی سلوک کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لئے فلم نگری کا استعمال کس طرح کیا جاسکتا ہے، اس موقع پر اجے دیوگن اور اکشے کمار سمیت دیگر افراد نے جرائم کے قلع قمع کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ فلموں میں دکھائے گئے کردار ہیں۔

تبصرے بند ہیں.