Latest National, International, Sports & Business News

جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو کی 17 مئی کو نیب میں دوبارہ طلبی

قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل کے ذیلی مقدمے پارک لین کیس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو طلب کر لیا۔ نیب کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 17 مئی کو نیب ٹیم کے سامنے…

وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے سہل ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دے دی، کاروبار کی چھپائی گئی آمدنی 3 فیصد ٹیکس دے کر ڈکلیئر کرانے کا موقع ہے۔ ایمنسٹی سکیم آرڈیننس کے ذریعے نافذ کئے جانے کا امکان ہے۔ نئی سکیم کے خدوخال سامنے…

لاہور ہائیکورٹ: خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو 5، 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل…

حافظ آباد، آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق

حافظ آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔حافظ آباد شہر اور اسکے دیگر علاقوں جلاپور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جبکہ کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوئی، اسی دوران آسمانی بجلی گرنے سے شہروز، منور اور غلام…

نیب نے زرداری کیخلاف انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف انکوائریز اور انویسٹی گیشنز کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے…

قومی اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور

حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر آگئے، فاٹا کی قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستوں سے متعلق 26ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی ، اس موقع پر کسی بھی رکن…

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس؛ شہباز شریف کے تحریری جوابات غیر تسلی بخش قرار

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں اپوزیش لیڈر شہباز شریف کا نمائندہ فیصل افضل نیب لاہور میں پیش ہو گیا۔ تحریری جوابات کو نیب نے غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج نیب لاہور نے طلب کر رکھا تھا جس پر شہباز شریف کے نمائندے فیصل…

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی…

اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ 20 سے 31 مئی تک نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کیا جائے گا۔ 19 مئی سے ایس ایم ایس کے ذریعے بکنگ کا آغازکردیا جائے گا۔ صارفین کو8877 پراپنا شناختی کارڈ نمبر، اسپیس اورمنتخب برانچ کا آئی ڈی نمبربھیجنا ہوگا۔ ای برانچزکے…

اپوزیشن نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو مسترد کردیا

 اپوزیشن جماعتوں نے آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہوگیا، عمران صاحب ایک ہزار ارب کے اضافی ٹیکس لگنے سے مہنگائی کا خوفناک سونامی…