Latest National, International, Sports & Business News

لیاری میں بلوچ اور کچھیوں کو تیسری قوت لڑارہی ہے ، ڈی آئی جی

کراچی: ڈی آئی جی پولیس ساؤتھ امیر شیخ نے کہا کہ لیاری میں بلوچ اور کچھیوں کو لڑایا جارہا ہے۔ ان کو لڑانے میں تیسری قوت شامل ہے،دوسرے علاقوں سے شرپسند عناصر آکر منظم منصوبہ بندی کے تحت لیاری کے امن کو تباہ کررہے ہیں،لیاری کے بارے میں…

پاکستان وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ، علی گیلانی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے مذاکرت کوتب تک خارج از امکان قرار دیا ہے۔ جب تک بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں سید علی…

عازمین حج کے رہائشی انتظاما ت دیکھنے جلد سعودیہ جائونگا، سرداریوسف

اسلام آ باد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت پاکستانی عازمین حج کیلیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں چونکہ تمام رہائشی عمارتیں خرید لی گئی ہیں۔ ان عمارتوں کے معائنے کیلیے وہ جلد سعودی عرب کا دورہ…

قیامت خیز گرمی لوڈ شیڈنگ کا عذاب ، مزید14افراد جاں بحق

لاہور: ملک بھرمیں پیرکوبھی شدیدگرمی کی لہرجاری رہی ، لولگنے سے پنجاب میں 14اورسندھ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا سیکڑوں افراد بے ہوش ہوگئے۔ادھربڑے شہروں میں 14 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 20گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی، متعدد علاقوں میں پانی…

انسائیڈر ٹریڈنگ،نیب نے اسٹیٹ بینک سے وضاحت مانگ لی

اسلام آ باد: نیب نے اسٹیٹ بینک سے میسرز جے ایس بینک کے انسائیڈر ٹریڈنگ جرم سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔ نیب کو ایس ای سی پی کی طرف سے جو انکوائری رپورٹ ملی ہے اس کیمطابق جے ایس بینک انسائیڈر ٹریڈنگ میں ملوث پایا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے سٹیٹ…

صدر کا خطاب: جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں کا مظاہرہ

اسلام آ باد: صدرآصف زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے موقع پراسلام آباد میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے موجود جمہوری وطن پارٹی کے سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے جانے کوشش کی تاہم انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں نے انھیں شاہراہ جمہوریت سے…

خیبر پختونخواکاٹیکس فری بجٹ پیش کرینگے، سراج الحق

اسلام آ باد: خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق نے کہاہے کہ خیبر پختونخواکا ٹیکس فری بجٹ پیش کرینگے۔ وزرا مغل بادشاہ اورشہزادوں کی طرح نہیں ہونگے،جب تک خیبر پختونخوا کے ہرگھرسے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کردینگے تب تک میرے دفتر…

افغان فورسز نے کابل ائیرپورٹ پر طالبان کا حملہ پسپا کردیا، 7 حملہ آورہلاک

کابل: افغان فورسز نے ائرپورٹ پر طالبان کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 7 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح عسکریت پسندوں نے پیر کی علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے…

انڈونیشیا میں لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ، 2 مسافر زخمی

جکارتہ: انڈونیشیا میں مقامی ایئرلائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہو گئے۔ انڈونیشیا کی مقامی ایئرلائن ’’میرپتی نصانترا‘‘ کے طیارے ایم اے 60 میں 52 مسافر سوار تھے، لینڈنگ کے دوران طیارہ اپنا…

بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آئندہ پارلیمانی الیکشن کی کمان نریندرمودی کو سونپے جانے پر بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو…