Latest National, International, Sports & Business News

فیفا ورلڈ کپ، کینیڈا پہلی مرتبہ 16 مرحلے میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں میزبان کینیڈا نے انجری ٹائم میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت جنوبی افریقہ کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی بار ٹورنامنٹ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔لاس اینجلس میں کھیلے گئے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم میچ کے دوسرے منٹ کے اضافی وقت میں اسٹیفن یوسٹاکیو نے پنالٹی ایریا کے باہر سے شاندار شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی اور اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔کینیڈا نے اس سے قبل ورلڈ کپ میں اپنے ابتدائی چھ میچ ہارے تھے، لیکن موجودہ ایونٹ میں اس کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔قطر کو 0-6 سے شکست دینے کے بعد یہ اس کی دوسری بڑی کامیابی ہے جس کے ساتھ وہ پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے آخری 16 مرحلے میں جگہ یقینی بنائی۔میچ کے اختتام پر کینیڈا کے ہیڈ کوچ جیسی مارش نے اپنے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ کینیڈا کے ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی ملک میں فٹبال کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گی۔دوسری جانب گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی اور پورے میچ میں صرف ایک شاٹ ہدف پر لگا سکی۔کینیڈا نے متعدد مواقع پیدا کیے جبکہ الفانسو ڈیوس کی آمد کے بعد حملوں میں مزید تیزی آئی تاہم فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں آیا۔کینیڈا اب کوارٹر فائنل میں رسائی کے لیے نیدرلینڈز یا مراکش میں سے کسی ایک ٹیم کا سامنا کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.