Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعلی بلوچستان کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کون بنے گا۔ مسلم لیگ ن تاحال کسی حتمی فیصلے پرنہیں پہنچ سکی ہے۔ کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ وزارت اعلی بلوچستان کے معاملے پر مسلم لیگ ن ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ نوازشریف…

پاکستان سے بھاگنے والا نہیں، رحمان ملک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کہتے ہیں پاکستان سے بھاگنے والا نہیں،وصیت کی ہے کہ پاکستان میں دفن کیاجائے، نوازشریف وزیراعظم بنے توطالبان کوکسی ضمانت کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، پیپلز پارٹی اپوزیشن میں رہ کر تعمیری کردار ادا کرے…

ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بدستور چار ہزار تین سومیگا واٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث…

افغانستان اور پاکستان میں برسرپیکار گروپ کشمیر کا رخ کرسکتے ہیں، نارویجن وزیر خارجہ

اوسلو: ناروے کی پارلیمنٹ میں ہفتے کو مسئلہ کشمیرپر اہم بحث ہوئی ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ نارویجن پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر بحث ہورہی ہے اس بار بحث کاموضوع کشمیراورافغانستان سے2014 میں غیرملکی فوجوں کی واپسی سمیت خطے کے بدلتے ہوئے حالات…

چوہدری نثارمیری تقرری چیلنج نہیں کرسکتے،چیئرمین نیب

اسلام آ باد: چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے اپنی تقرری کے خلاف چوہدری نثار کی درخواست کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ اس کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔ انھوں نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اپنے جواب میںموقف اختیارکیاکہ درخواست…

خسرے کی وبا کے باعث پنجاب میں مزید 5 بچے جاں بحق

پنجاب میں خسرے کے مرض میں مبتلا مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے جن میں سے 3 بچوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ 2 گوجرانوالہ کے رہائشی تھے۔ محکمہ صحت کےدعوؤں کےباوجودخسرے کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا، فیصل آباد میں خسرے کی وباء سے مزید 3 بچے جاں…

ہری پور: مسافروین کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ہری پور: سرائی گدائی پل پر مسافر وین کو پیش آنےوالے حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔  بدقسمت متاثرین اتوار کی علی الصبح اپنے عزیز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر رخصت کرنے کے بعد واپس ایبٹ آباد جا…

کراچی:حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے2 ارکان گرفتار

حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے2 ارکان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر سپر ہائی وے کی ناکہ بندی کردی، چیکنگ کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے اندرون ملک سے آنے والی مسافر کوچ سے دو…

آئیفا ایوارڈ کا میلا 4 سے 6 جولائی تک دبئی میں سجے گا

کراچی: آئیفا ایوارڈ 2013 کا میلا 4جولائی سے6جولائی تک دبئی میں سجے گاجس میں ہندوستان، اور پاکستان سمیت دنیابھرسے شوبزکے ستارے شرکت کرینگے ۔ آئیفاایوارڈ 2013کے حوالے سے اس تقریب کے کوآرڈینرنے مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے…

اداکارہ رانی کی 20ویں برسی کل منائی جائیگی

لاہور: ماضی کی معروف اداکارہ رانی کی 20ویں برسی کل منائی جائے گی۔ اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا جنھوں نے ہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم ’’محبوب‘‘ سے کیا ، جس کے بعد ’’شطرنج‘‘، ’’چھوٹی امی ‘‘، ’’عورت کا پیار‘‘ اور’’چھوٹی بہن‘‘ کام کیا…