Latest National, International, Sports & Business News

کراچی اسٹاک میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری

کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس اکیس ہزار ایک سو کی سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا ،،، کاروباری سرگرمیاں بدستور تیز ہیں۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ بیس ہزار کی نفسیاتی حد…

کراچی: لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ، شہری پریشان

کراچی: کے ای ایس سی نے کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کر دیا، رہائشی علاقوں میں بارہ جبکہ صنعتی علاقوں میں پندرہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی کا بحران شہر کراچی میں کم ہونے کے بجائے بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کے ای ایس سی نے…

پاور اسٹیشن کا کنڈکٹر پھٹ گیا، کئی اضلاع کی بجلی معطل

کراچی: گڈوتھرمل پاور اسٹیشن میں کنڈکٹر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کراچی میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑدھادیا گیا۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کا مین پی تھرٹین کنڈکٹر پھٹنے سے دو…

ارباب رحیم کا اپنی جماعت ن لیگ میں ضم کرنے کااعلان

لاہور: سندھ کے معروف سیاست دان ارباب غلام رحیم نے اپنی جماعت پیپلز مسلم لیگ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ ارباب غلام رحیم اور امداد چانڈیو نے آج لاہور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات…

وزیراعلی بلوچستان کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان کون بنے گا۔ مسلم لیگ ن تاحال کسی حتمی فیصلے پرنہیں پہنچ سکی ہے۔ کل تک فیصلہ متوقع ہے۔ وزارت اعلی بلوچستان کے معاملے پر مسلم لیگ ن ، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اورنیشنل پارٹی میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ نوازشریف…

پاکستان سے بھاگنے والا نہیں، رحمان ملک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کہتے ہیں پاکستان سے بھاگنے والا نہیں،وصیت کی ہے کہ پاکستان میں دفن کیاجائے، نوازشریف وزیراعظم بنے توطالبان کوکسی ضمانت کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، پیپلز پارٹی اپوزیشن میں رہ کر تعمیری کردار ادا کرے…

ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک میں بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال بدستور چار ہزار تین سومیگا واٹ سے زائد کی سطح پر برقرار ہے۔ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ہرگھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کے مطابق، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث…

افغانستان اور پاکستان میں برسرپیکار گروپ کشمیر کا رخ کرسکتے ہیں، نارویجن وزیر خارجہ

اوسلو: ناروے کی پارلیمنٹ میں ہفتے کو مسئلہ کشمیرپر اہم بحث ہوئی ایک سال کے دوران دوسری مرتبہ نارویجن پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرپر بحث ہورہی ہے اس بار بحث کاموضوع کشمیراورافغانستان سے2014 میں غیرملکی فوجوں کی واپسی سمیت خطے کے بدلتے ہوئے حالات…

چوہدری نثارمیری تقرری چیلنج نہیں کرسکتے،چیئرمین نیب

اسلام آ باد: چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے اپنی تقرری کے خلاف چوہدری نثار کی درخواست کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ اس کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔ انھوں نے لطیف کھوسہ کے ذریعے اپنے جواب میںموقف اختیارکیاکہ درخواست…

خسرے کی وبا کے باعث پنجاب میں مزید 5 بچے جاں بحق

پنجاب میں خسرے کے مرض میں مبتلا مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے جن میں سے 3 بچوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے جبکہ 2 گوجرانوالہ کے رہائشی تھے۔ محکمہ صحت کےدعوؤں کےباوجودخسرے کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا، فیصل آباد میں خسرے کی وباء سے مزید 3 بچے جاں…