Latest National, International, Sports & Business News

کچھی برادری کے گھروں پر گینگ وار کا قبضہ ختم کرایا جائے، رابطہ کمیٹی

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر…

عمران خان، الطاف حسین کے بارے میں بیان واپس لے لیں تو صلح ہوسکتی ہے،ایم کیو ایم

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بعد قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لئے بھی اپنا الگ امیدوار سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں اپنے ایک انٹرویو میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ متحدہ قومی…

عطااللہ مینگل اوراخترمینگل مسائل کے حل میں تعاون کریں، عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ: بلوچستان کے نامزد وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ان کی کوشش ہوگی کہ تمام قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لےآئیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ قوم پرست اور…

پشاوراورگردونواح میں تیز آندھی، 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور: پشاور اور گردونواح میں تیز آندھی سے دیواریں گرگئیں اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ چارسدہ روڈ کے علاقے لنڈی سڑک پر دیوار گرنے سے 3 بچے دم توڑ گئے، ناگمان میں بھی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، اس کے علاوہ…

نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلی بلوچستان نامزد کر دیا

مری: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ کو وزیر اعلی بلوچستان کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن)، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشل پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات…

چند دن آرام کے بعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کروں گا، عمران خان

لاہور: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ چند دن مزید آرام کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک نہیں…

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کا مستعفی ہونےسے پھر انکار

چنئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن نے ایک مرتبہ پھر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مستعفی ہونے کے بجائے تحقیقات تک انتظامی امور سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں بی سی سی آئی کے ورکنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں اسپاٹ…

دمشق میں کار بم دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر دمشق کے ضلع جوبار میں پولیس اسٹیشن کے قریب کیا گیا، دھماکے میں 9 پولیس…

زمین کے قریب سے3 کلومیٹر چوڑے سیارچے کیوای ٹو کا سفر

واشنگٹن: نظام شمسی میں گزشتہ روززمین کے قریب سے تقریباً 3کلومیٹرچوڑاسیارچہ گزرا ہے۔ اس سیارچے کو 1998کیوای2 کا نام دیاگیا تھا۔ یہ جمعے کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق 8بج کر 49منٹ پر گزرا۔ 2سو سال کے سفر کے دوران اس کا یہ زمین سے قریب ترین…

مریخ پرپانی کی موجودگی کاحتمی ثبوت مل گیا، ناسا

نیویارک: مریخ پر پانی کی موجودگی کا حتمی ثبوت مل گیا، سرخ سیارے کے ڈیڑھ سوکلومیٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن میں زمین کے دریائوں میں ملنے والی بجری کی شباہت ہے۔ بی بی سی کے مطابق مریخ پر مشن کے لیے بھیجی گئی خصوصی گاڑی…