افغان سیکورٹی اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس اہلکار کی فائرنگ سے 3 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایساف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیکا میں افغان نیشنل سیکورٹی فورس کی وردی میں ملبوس ایک اہلکار نے 3 فوجیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ عسکری حکام کے مطابق واقعہ صوبہ پکتیکا کے ضلع خیرکوٹ میں پیش آیا اورہلاک ہونے والے تینوں فوجیوں کا تعلق امریکا سے ہے، واقعےکی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اندرونی حملوں میں اکثر افغان طالبان ملوث ہوتے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صوبہ فرح میں گرینیڈ حملے میں ایک اطالوی فوجی ہلاک جب کہ 3 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.