سلمان خان نے ’’بگ باس‘‘ سیزن 7 کی میزبانی کیلئے حامی بھرلی

ممبئی: کنگ خان کا ’’بگ باس‘‘ سیزن 7 کا میزبان بننے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ دبنگ خان نے انتظامیہ کو شو کی میزبانی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ شاہ رخ خان معروف ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 7 کے میزبان بننے کے خواہش مند تھے اور چینل انتظامیہ نے اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی تھی لیکن سلمان خان کو یہ کہاں گوارا تھا کہ ان کے شو کی کنگ خان میزبانی کریں، مصروف شیڈول کے باوجود سلمان خان نے چینل انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود اس شو کی میزبانی کریں گے۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر سلمان بگ باس سیزن 7 کی دوبارہ میزبانی کرنا چاہتے ہیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس سیزن 7 کی میزبانی کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.