Latest National, International, Sports & Business News

بھارت میں مسافر بس دريا ميں گرنے سے 33 افراد ہلاک، 14 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت شملہ میں مسافر بس دريا ميں گرنے سے 33 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے جب کہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق حادثہ ھما چل پردیش کے دارالحکومت شملہ سے 250کلو میٹردور تفریحی…

افغان صدرامریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی امریکا کوافغانستان میں فوجی اڈے دینے پرآمادہ

کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی افواج کے انخلا کے بعد بھی امریکا کو افغانستان میں 9 فوجی اڈے دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صدر کرزئی نے کابل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران کہا کہ 2014 میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال کے…

پاکستان سے لڑنے کیلئے افغان اہلکاروں کا حکومت سے جدید ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ

کابل: پاک افغان سرحد پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے پاکستان سے لڑنے کے لئے افغان حکومت سے جدید ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے گاشتہ میں تعینات پولیس کمانڈر بخت جمال اسحاق زئی نے…

سربجیت کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر میرا دل خون کے آنسو رویا، وینا ملک

کولکتہ: وینا ملک نے کہا ہے کہ جب سربجیت سنگھ کو پاکستان کی جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو ان کا دل خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گیا اوراس طرح کسی نہتے آدمی پر تشدد کرنا انتہائی غیر انسانی سلوک تھا۔ کولکتہ میں بات کرتے ہوئے وینا نے کہا…

ایبٹ آباد کیمپ، ٹیم کی فیلڈنگ اور فٹنس میں بہتری آگئی، کپتان

ایبٹ آباد: قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کھیل کا یقین ہے۔ انھوں نے کہا کہ پُرفضا مقام پر بھرپور لگن اور محنت سے ہفتہ بھر اکٹھے سرگرم رہنے کے بعد کھلاڑی ایک یونٹ میں ڈھل چکے، سخت ٹریننگ سے ٹیم کی فیلڈنگ اور فٹنس میں…

آسٹریلیا میں عمر گل کے گھٹنے کا آپریشن کامیاب، مکمل صحتیابی کیلئے 2 ہفتے درکار

میلبورن: فاسٹ بولرعمر گل کا آسٹریلیا میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوگیا تاہم مکمل صحت یابی کے لئے انہیں 2 ہفتے لگیں گے۔ 29 سالہ کرکٹر جنوبی افریقا کے دورے کے دوران دائیں گھٹنے میں تکلیف کے شکار ہوئے جس کے آپریشن کے لئے عمر گل 2 روز قبل…

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور کے ای ایس سی میں معاہدہ

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) نے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی جو حکومت سندھ اور اینگرو پاور جن کاجوائنٹ وینچر ہے کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے جس کی رو سے کے ای ایس سی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی سے اس کے تھر…

ایشیائی بینک سندھ میں شہری سہولتوں کیلیے 9.91 کروڑ ڈالر دیگا

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ میں واٹرسپلائی میں بہتری، صحت وصفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سہولتوں کے لیے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی فراہمی کیلیے پاکستان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے۔ اے ڈی بی سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے…

سیاسی پارٹیاں معاشی ایجنڈے کو منشور کا حصہ بنائیں، فیڈریشن

کراچی: وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں معاشی ایجنڈے کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے معاشی ترقی کے لیے راہ ہموارکریں۔ ملک میں بجلی، گیس بحران کوختم کرنے کے لیے بجلی پیدا کرنے والے…

نوجوانوں میں بیروزگاری مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، آئی ایل او

جنیوا: دنیا بھر میں 7کروڑ 30لاکھ سے زائد نوجوان بیروزگار ہیں اور صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ میں کہی گئی۔ آئی ایل او کے مطابق عالمی اقتصادی بحالی کی رفتار سست پڑنے…