Latest National, International, Sports & Business News

وارم اپ میچز: پاکستانی ٹیم سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے مدمقابل

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کا سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا۔ 30 مئی اور 3 جون کو شیڈول دونوں مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں گے، ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔…

پاکستان اسٹیل کو 16 مئی تک 11 ارب کا بیل آؤٹ مل جائیگا

کراچی: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار شہزادہ احسن اشرف شیخ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملزکو 16 مئی 2013 تک 11 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج مل جائے گا جس سے وہ خام مال خرید کرسکیں گے اور اگست 2013 تک اسٹیل مل کی پیداوار60 فیصد تک پہنچ جائے گی۔…

انتخابات پر پاور سیکٹر کی ایندھن ضروریات پوری کرنے کا عزم

اسلام آباد: نگران وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ الیکشن کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پاور سیکٹر کی فیول کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ الیکشن کے موقع پر پاور سیکٹر کو 15 کروڑ مکعب فٹ اضافی گیس فراہم کی جائے گی۔…

ایس ای سی پی کا 10 لسٹڈ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

کراچی: سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سیکیورٹیزاورکارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پراسٹاک ایکس چینج میں لین دین کرنیوالی 10 کمپنیوں کیخلاف کارروائی کے احکام جاری کر دیے جبکہ 34 کمپنیوں کو اظہار وجوہ اور 12 کمپنیوں کو انتباہی…

خوراک کی عالمی قیمتیں اپریل کے دوران 1 فیصد بڑھ گئیں

کراچی: خوراک کی عالمی قیمتوں میں مارچ کے بعد اپریل میں اضافہ ہوا۔ عالمی ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) کے مطابق گزشتہ ماہ فوڈ پرائس انڈیکس میں 1 فیصد کا اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ ڈیری نرخ میں نمایاں اضافہ تھا تاہم دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی…

کراچی اسٹاک مارکیٹ؛ غیر ملکی دلچسپی برقرار، انڈیکس پہلی بار 19661 پر پہنچ گیا

کراچی: عام انتخابات کے مقررہ وقت انعقاد یقینی ہونے پرغیرملکی فنڈز اور انسٹی ٹیوشنز کی مخصوص شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی نمایاں تیزی کی لہر رہنے کے باعث انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین…

پشاور اور صوابی میں اے این پی کے دفاتر دھماکوں کی زد پر

پشاور اور صوابی میں اے این پی کے انتخابی دفاتر کے قریب دھماکہ، دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور صوابی میں قائم عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفاتر کے قریب شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکے کیے گئے۔ پولیس حکام کے…

پولنگ عملہ آج پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لے

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں پولنگ عملہ آج پولنگ سٹیشنز کا کنٹرول سنبھالنےکی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پولنگ عملہ آج پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لے گا۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے…

شام میں خانہ جنگی سے اردن اورلبنان کی معاشی صورتحال ابتر

اقوام متحدہ کے معاشی تجزیہ کار برائے مغربی ایشیاء عبداللہ درداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کی بدامنی، سیاسی عدم استحکام اور بگڑتی صورتحال اردن سمیت لبنان کی معاشی صورتحال پر بتدریج اثر انداز ہو رہی ہے ۔عبداللہ درداری کا کہنا ہے کہ شام میں…

افغان سرحدی پولیس کی ہرزہ سرائی

پاکستان کو ڈیورڈ لائن سے پیچھے دکھیلنے کے لیے افغان سرحدی پولیس نے کرزئی حکومت سے بھاری گولہ بارود ، جدید اسلحہ سمیت مزید نفری مانگ لی ہے۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے سرحدی پولیس کے کمانڈر بخت جمال اسحاق زئی نے پاکستان کے خلاف ایک…