وارم اپ میچز: پاکستانی ٹیم سری لنکا اورجنوبی افریقہ کے مدمقابل

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان کا سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ ہو گا۔ 30 مئی اور 3 جون کو شیڈول دونوں مقابلے براہ راست نشر کیے جائیں گے، ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آخری ایڈیشن 6 سے 23 جون تک انگلینڈ میں کارڈف، ایجبیسٹن اور اوول میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل 30 مئی سے 4 جون تک 6 وارم اپ میچز ہوں گے۔ ان میں سے چار مقابلے آفیشل براڈکاسٹنگ ادارے کی جانب سے براہ راست پیش کیے جائیں گے۔ آئی سی سی نے واضح کیاکہ ان مقابلوں کو ایک روزہ اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا۔ 30 مئی کو پاکستان ایجبیٹسن میں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں 2002 کے چیمپئنز ٹرافی ونر سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔ یکم جون کو سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کا ایجبیسٹن میں سامنا کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.