پشاور اور صوابی میں اے این پی کے دفاتر دھماکوں کی زد پر

پشاور اور صوابی میں اے این پی کے انتخابی دفاتر کے قریب دھماکہ، دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور اور صوابی میں قائم عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفاتر کے قریب شرپسند عناصر کی جانب سے دھماکے کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ان دونوں واقعات میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اے این پی کے ترجمان نے ان دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنے کے لیے شرپسند عناصر اس طرح کی تخریب کاری کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.